Wednesday, 17 June 2020، 11:55 AM
کلام کبریا
باالیقیں لوگو کلام کبریا قرآن ہے...
عبد اور معبود میں اک رابطہ ہے...
امتیاز اھلبیت مصطفی ہے بے مثال....
جنکے گھر کا بچہ بچہ بولتا ہے...
وہ گرفتار عذاب قبر ہو سکتا نہیں. ..
جس کے ظرف ذہن و دل میں بس گیا قرآن ہے...
نقطہء با کے بنا قرآن فہمی ہے محال...
بائے بسم اللہ میں سمٹا ہوا قرآن ہے...
یوں لگا دوش نبی پر مرتضی کو دیکھ کر
جیسے اک قرآن پہ رکھا دوسرا قرآن ہے
.
مقصد تنزیل قرآں بھول ہی بیٹھے ہیں ہم...
گھر کے طاقوں میں سجا کر رکھ دیا قرآن ہے..
اے مسلماں دیکھ حبل اللہ کے دو(2 ) ہیں سرے...
اک سرا آل محمد،دوسرا قرآن ہے...
حشر میں ھوگا لب احمد پہ یہ حرف گلہ...
ترک امت نے میری یا رب کیا قرآن ہے..
نوک نیزہ پر کٹے سر کی تلاوت دیکھ لو!
اب نہ کہنا آل احمد سے جدا قرآن ہے...
دور ہے نوری سقیفائی نظام دین سے...
رہنما اپنا غدیری،راستہ قرآن ہے...
کلام:محمد ابراہیم نوری
20/06/17