نوری شعر و سخن

آثار و افکار محمد ابراہیم نوری

نوری شعر و سخن

آثار و افکار محمد ابراہیم نوری

طبقه بندی موضوعی
Thursday, 18 June 2020، 02:27 PM

جشن زہرا کا اہتمام کرو

طرحی کلام
 مصرع طرحی:جشن زہرا کا احترام کرو
مقام:شہرک مہدیہ قم 1 مارچ 2019

زیب_ لب فاطمہ کا نام کرو
یہ عبادت بھی صبح و شام کرو

شاد قلب_ شہ انام کرو
جشن _زہرا کا اہتمام کرو

خود پہ اے شاعر در زہرا
تذکرہ غیر کا حرام کرو

دفتر شاعران زہرا میں
 آو اور آ کے ثبت نام کرو

 لازمہ ہے یہ کل سے الفت کا
جز کا بھی  دل سے احترام کرو

اہل سنت تمہارا مسلک ہے
تم تو زہرا کا احترام کرو

چاند زہرا کا یاد آئے گا
جب بھی ذکر مہ صیام کرو

مسکرا کر کہا یہ اصغر نے
جینا دشمن کا یوں حرام کرو

 خود کو کربوبلائی تب کہنا
جب خلاف ستم قیام کرو

آ کے دنیا سے  یوسف  زہرا
قصہ ظالم کا اب  تمام کرو

جس نے زہرا کا دل دکھایا تھا
اس پے لعنت ہی صبح و شام کرو

محترم ہونا چاہتے ہو اگر
بنت احمد کا احترام کرو

نصرت بنت فاطمہ کے لئے
 شام جانے کا انتظام کرو

تم بھی ہو جاو گے حبیب خدا
دل سے بس طاعت امام کرو

گر بلال نبی کے عاشق ہو
تم نہ تحقیر سیاہ فام کرو

عشق زہرا کا یہ تقاضا ہے
پیروی انکی گام گام کرو کرو

بزم کوثر سجی ہے اے ساقی
سو عطا میکشوں کو جام کرو

شہر قم میں تری اقامت ہے
شکر منعم کا گام گام کرو

دامن وقت تنگ ہے نوری 
اپنا بس مختصر کلام کرو

کلام محمد ابراہیم نوری
 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 June 20 ، 14:27
محمد ابراہیم نوری نوری
Thursday, 18 June 2020، 02:21 PM

علی اکبر شبیہ پیامبر ص

 
علی اکبرع
علی اکبر شبیہ مصطفی ہے
یہ آوصاف نبی کا آئینہ ہے
 
جہاں میں آج جو پیدا ہوا ہے
وہ نور چشم شاہ کربلا ہے
 
میرے لب چوم لو آکر فرشتو
زباں پر نام آکبر کا سجا ہے
 
 گلستان امامت میں اے لوگو
 وہ دیکھو تو گل لیلی کھلا ہے۔۔
 
مہ شعباں کی گیارہ کو جہاں میں
علی کا ایک پوتا آگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
پئے گا وہ وہاں جام شفاعت
یہاں جو راہ اکبر پر چلا ہے
 
جسے کہتے ہیں یوسف کربلا کا
میرے لب پر اسی کا تذکرہ ہے
 
صدا تکبیر کی آئی آذاں سے
علی اکبر میری وجہ بقا ہے
 
ثنا اکبر کی کرتے کرتے نوری
زمیں سے آسمان پر آگیا ہے
 
 
کلام ابراہیم نوری
 
 
 
 
 
 
 

:

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 June 20 ، 14:21
محمد ابراہیم نوری نوری
Wednesday, 17 June 2020، 12:48 PM

حمد الہی

 
          حمد کبریا
ہر اک شے سے تیرا جلوہ عیاں ہے
اگرچہ تو نگاہوں سے نہاں ہے
 
خدایا یہ جو اونچا آسماں ہے
تیری رحمت کا مجھ پر سائباں ہے
 
میں بندہ ہوں تو رب دو جہاں ہے
تیری توصیف سے عاجز زباں ہے
 
ہے تو محمود و معبود حقیقی
 ترا حماد شاہ مرسلاں ہے
 
بھلا کیسے ہو مجھکو خوف وحشت
 خداوندا تو جب نزدیک جاں ہے
 
پلا دے جام توحیدی خدایا۔۔
کہ تشنہ لب ہجوم میکشاں ہے
 
اذان حمد داور کیوں نہ دوں میں
اذاں یہ باعث تسکین جاں ہے
 
اے لوگو مت دکھاو قلب مومن
دل مومن مکان لا مکاں ہے۔۔۔۔۔۔
 
اہم ہے کس قدر دشمن شناسی
"الم اعھد الیکم" سے عیاں ہے
 
گناہوں پر میرے ڈالا ہے پردہ
گماں سے بھی سوا تو مہرباں ہے
 
کرم تیرا ہے خلاق دو عالم۔۔۔۔۔۔۔۔
جو میری زیست کی کشتی رواں ہے
 
 بنا ذکر الہی کے جو گزرے
سماں وہ زندگی کا رائیگاں ہے
 
اسی پر ہو گیا باران نعمت
جو تیری نعمتوں کا قدرداں ہے
 
نہیں ہے اس لئے فکر معیشت
تو رزاق دو عالم بے گماں ہے
 
بشر اور تیری نعمت کی شمارش؟
بشر میں اس قدر طاقت کہاں ہے
 
 تری قدرت کا مظہر رب اکبر
زمیں ہے آسماں ہے کہکشاں ہے
 
 ہمیں کیوں ہو بھلا  غم بے کسی کا
خدایا تو انیس بے کساں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
گواہی دے رہی ہیں دل کی آنکھیں
کہ ذرہ ذرہ تیرا مدح خواں ہے
 
عبادت جو کرے نوری خدا کی
 تو اس کے واسطے باغ جناں ہے
 
کلام:محمد ابراہیم نوری
 
 
 
 
 
لا الہ الا اللہ
 
ہے لب پہ صبح و مسا.. لا الہ الا اللہ 
ہے  بہترین  دعا.....  لا الہ الا اللہ ......
 
اساس دین خدا لا الہ الا اللہ .........
ضمیر و دل کی صدا... لا الہ الا اللہ ..
 
قسم خدا کی ہر اک دور بت پرستی میں...
بنا  ہے  راہنما .... لا الہ الا  اللہ .........
 
وہ دو جھان میں فوز و فلاح پائے گا
کہ جس نے دل سے کہا... لا الہ الا اللہ ..
 
فنا پذیر ہے ہر شے جھان ہستی کی....
جسے  ہے صرف بقا... لا الہ  الا اللہ .......
 
کوئی بلال سے پوچھے احد احد کا مزہ
نشان عبد خدا ... لا الہ الا اللہ ...........
 
کتاب کربوبلا کے ہر ایک صفحے پر
لہو سے شہ نے لکھا.. لا الہ الا اللہ. ..
 
جسے بجھانے کی کوشش کی لاکھ باطل نے
نہ بجھ سکا جو دیا... لا الہ الا اللہ 
 
یہی ہے خواہش نوری کہ جب قضا آئے 
کہ  ہو  زباں  سے ادا..  لا  الہ الا اللہ ....
 
 
شاعر:محمد ابراہیم نوری 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 June 20 ، 12:48
محمد ابراہیم نوری نوری
Wednesday, 17 June 2020، 12:41 PM

فرزند عسکری ع

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
 
 
   "1"       منقبت یوسف زہرا ع
 
حقیقت  میں اثر  ہے کورئ
 چشم بصیرت کا...
یقیں شیطاں کا ہے، قائل نہیں مھدی کی غیبت کا..
 
ہو ے اشعار نازل ذھن پر الہام  کی صورت..
قصیدہ جب کھبی لکھا ھے اھل بیت عصمت کا...
 
ہماری جنتیں قم کربلا مشہد نجف کعبہ 
ہمارا دلہو کیوں مشتاق اب دیدار جنت کا
 
 
گلستان نبی میں اس گل نرگس کی آمد ہے..
جو ابن عسکری ہے اور خاتم ہے امامت کا...
 
امام عصر کی جس نے نہ کیبہو معرفت حاصل
یقینا مستحق ہوگا وہ مرگ جاہلیت کا
 
امام عصر کا ہرگز سپاہی ہو نھیں سکتا..
نہ ہو جسکو پتہ کچھ بھی نصاب مھدویت کا..
 
وہ  ظاہر  ہونگے غیبت  سے  علم  عباس کا لے کر...
بچھائیں گے مصلی، سطح دریا پر عبادت کا....
 
عریضہ کاغذی کشتی کی   صورت لکھ کے بھیجا ہے....
امام منتظر، ہوں منتظر چشم عنایت کا...
 
حدیث فیکم الثقلین یہ آواز دیتی ہے...
رھے گا ذکر قائم حشر  تک قرآن و عترت کا...
 
خمینی، خامنہ ای، اور
 نصراللہ بنتے ہیں. ..
جو اپناتے ہیں رستہ یوسف زہرا کی طاعت کا....
 
عریضہ لکھ رہا ہوں میں تقاضاے محبت ھے...
میرے مولا کو گرچہ سب پتہ ھے دل کی حالت کا....
 
اگر شیطان بہکاتا ھے انساں کو پس_پرہ...
 کوئی ہادی  ہو پردے میں تقاضا ھے عدالت کا.....
 
 نبی کی آل کا دامن سدا تھامے رھو نوری....
یھی  ساماں ھے بخشش کا وسیلہ ھے شفاعت کا......
 
 
محمد ابراہیم نوری
09360903756 موبائل
 
 
    "2"          فرزند عسکری ع امام مہدی ع
 
قسم  خدا کی ہمارے دل  میں اسی کی   الفت بسی  ہوئی  ہے۔۔۔
اسی کی چاہت  ہی کے دیے سے  تو حجرہء دل میں روشنی ہے۔۔
 
سنا ہے جب سے یہ آنے والا تو نازش حسن یوسفی ہے
خوشی سے اسلام کی زلیخہ کی آنکھ میں آگئ نمی ہے
 
 جو وجہ ایجاد روز و شب ہے،قصیدہ جسکا کتاب رب ہے 
اسی سے منسوب یہ قلم ہے،  اسی کی خاطر یہ شاعری ہے
 
 
 ثنائے مہدی میں، میں یہاں پر قلم سے اشعار لکھ رہا ہوں
وہاں عمارت ملک کے ہاتھوں جناں میں تعمیر ہو رہی ہے
 
 
 وہ جس کی خوشبو سے نیم شعباں کو  سارا عالم مہک رہا ہے۔۔
کھلا ہے جو نرگسی چمن میں وہ گل تو یاس محمدی ہے
 
 
 حدیث معصوم سے عیاں ہے جو غیب میں میر کارواں ہے
قسم خدا کی یہ ساری دنیا اسی کے دم سے بچی ہوئی ہے
 
 جو آتے دیکھا ہے آنے والے کو ساتھ علم کتاب لے کر
 ہر ایک آیت کتاب رب کی بصد خوشی آج کھل اٹھی ہے
 
ہے نام مھدئ دین جس کا ہے ہم لقب جو رسول حق کا
جہاں میں آمد ہوئی ہے اسکی  جو نور چشمان عسکری ہے
 
ہے شمس سے دوستی کا دعوی تو اسکی کرنوں سے  کیوں عداوت۔۔؟
 نہیں ہے عاشق  وہ مصطفی کا جسے بھی عترت سے دشمنی ہے۔۔
 
 ذرا سی چشم کرم ہو مولا حدیث دل کا جواب دینا
ہر ایک روداد، دل کی ہم نے عریضہ لکھ کر بیان کی ہے
 
ادا کرو سجدہ تشکر خلوص دل سے قدم قدم پر
کہ مدح آل بنی سے  عزت تجھے اے نوری بہت ملی ہے
 
 
محمد ابراہیم نوری
09360903756 تلفن ہمراہ
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 June 20 ، 12:41
محمد ابراہیم نوری نوری
Wednesday, 17 June 2020، 12:36 PM

قطعات

علی علیہ السلام
 
تخلیق کائنات کا مقصد علی کی ذات
حقا کہ جزو نور محمد علی کی ذات
آواز دے رہی ہے حدیث محمدی
ایمان اور کفر کی سرحد علی کی ذات
 
محمد ابراہیم نوری
 
مظہر وصف خداوند جلی آیا ہے
بن کے بازوئے نبی کوئی ولی آیا ہے
صد مبارک تجھے از منجانب نوری کعبہ
تری تقدیر جگانے کو علی آیا ہے۔۔۔۔۔
 
علم و ہدا  کی کان ہیں قرآن اور علی
توحید کی اذان  ہیں قرآن اور علی
اپنی زباں کٹا کے یہ میثم بتا گئے
اللہ کی زبان ہیں قرآن اور علی
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 June 20 ، 12:36
محمد ابراہیم نوری نوری