Wednesday, 17 June 2020، 12:36 PM
قطعات
علی علیہ السلام
تخلیق کائنات کا مقصد علی کی ذات
حقا کہ جزو نور محمد علی کی ذات
آواز دے رہی ہے حدیث محمدی
ایمان اور کفر کی سرحد علی کی ذات
محمد ابراہیم نوری
مظہر وصف خداوند جلی آیا ہے
بن کے بازوئے نبی کوئی ولی آیا ہے
صد مبارک تجھے از منجانب نوری کعبہ
تری تقدیر جگانے کو علی آیا ہے۔۔۔۔۔
علم و ہدا کی کان ہیں قرآن اور علی
توحید کی اذان ہیں قرآن اور علی
اپنی زباں کٹا کے یہ میثم بتا گئے
اللہ کی زبان ہیں قرآن اور علی
20/06/17