Thursday, 28 October 2021، 04:07 PM
رباعی
رباعی
نعت نبی میں جب کبھی لب کھولتا ہے
یہ میرا قلم لفظوں میں رس گھولتا ہے
ہاں دست محمد کا اشارہ پا کر
چلتے ہیں شجر اور حجر بولتا ہے
بعثت
تیرہ شبی میں حق کی ضیا ہے بعثت
وجہ عروج _عبد خدا ہے بعثت
قرآن کی آیات ہیں شاہد نوری
لب ہای خلیلی کی دعا ہے بعثت
محمد ابراہیم نوری
21/10/28