Monday, 17 August 2020، 07:04 PM
رب قدیر سے
نعمت ہمیں ملی ہے یہ رب قدیر سے
پی ہے شراب عشق علی ماں کے شیر سے
ہے وہ حلال زادہ بقول محمدی
کرتا ہے عشق جو بھی جناب امیر سے
کیسا عجیب فلسفہء عشق ہے ترا
الفت نبی سے بغض نبی کے وزیر سے
مولا ہیں میرے بعد تمہارا یہی علی
خم میں کہا نبی نے یہ جم غفیر سے
بتلاوں کیوں ہے دور سقیفہ غدیر سے
شر تو رہے گا دور ہی خیر کثیر سے
میں نے جواب باب سلونی سے لے لئے
اب کیوں ڈروں گا پرسش منکر،نکیر سے
اس شخص کے نصیب میں راہ ہدی نہیں
نوری جو دین سیکھے سقیفائی پیر سے
20/08/17