Friday, 14 August 2020، 02:48 AM
فخر شمال
خراج عقیدت
"فخر اہل شمال تھے حشمت"
آدم خوش خصال تھے حشمت
شاعر بے مثال تھے حشمت
نام:حشمت کمال الہامی
ذی حشم، ذی کمال تھے حشمت
ان کے چہرے کی مسکراہٹ سے
تھا عیاں،خوش بحال تھے حشمت
ان کے شعر و سخن سے آئی صدا
نوری شیریں مقال تھے حشمت
صرف باشندہء شمال نہ تھے
فخر اہل شمال تھے حشمت
عشق آل_ نبی کی دولت سے
دھر میں مالا مال تھے حشمت
دی جنہوں نے اذان_مدح_ علی ع
ہاں وہ نوری بلال تھے حشمت
09360903756
محمد ابراہیم نوری قمی
20/08/14