نوری شعر و سخن

آثار و افکار محمد ابراہیم نوری

نوری شعر و سخن

آثار و افکار محمد ابراہیم نوری

طبقه بندی موضوعی
Tuesday, 5 January 2021، 09:36 PM

شہید زندہ

بمناسبت، برسئ شہید قاسم سلیمانی
 
وقف اسلام رہی دہر میں ہستی تیری
سو بنی مژدہ شہادت کا اجل بھی تیری
 
اک برس بیت گیا بچھڑے ہوئے تجھ سے ہمیں
سو منانے کے لئے آئے ہیں  برسی تیری
 
یہ زمانہ تجھے کہتا ہے دلوں کا سردار
دل کی دنیا میں جداگانہ تھی شاہی تیری
 
ترے چہرے کے خد و خال سے ظاہر ہے یہی
زندگی رنگ_ الہی میں ڈھلی تھی تیری
 
حرم حضرت زینب کی حفاظت کے لئے
روز و شب جاگتی تھی روح عقابی تیری
 
قہر رب بن کے گری برق تپاں بن کےگری
بر سر _دشمن دیں، فکر الہی تیری
 
راز یہ لہجہء زینب نے عیاں کر ڈالا
عکس ہے تیری شجاعت کا یہ بیٹی تیری
 
مثل عباس ترے ہاتھ قلم تھے لیکن
تری انگشت میں باقی تھی انگوٹھی تیری
 
تجھ سے تو مالک اشتر کی مہک آتی تھی
سو لب_ نوری پہ توصیف ہے جاری تیری
۔۔
محمد ابراہیم نوری
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 05 January 21 ، 21:36
محمد ابراہیم نوری نوری
Saturday, 5 December 2020، 07:12 PM

غزل(محمد ابراہیم نوری)

غزل
 
کوئی دیا سر دوش ہوا جلا دوں گا
ہوائے شہر ستم کو میں یوں سزا دوں گا
 
عدو کو اپنے میں اس طرح سے رلا دوں گا
کہ تیر کھا کے سر رزم مسکرا دوں گا
 
اگر شمار کروں آستیں کے سانپوں کو
تو اپنا حلقہء احباب ہی گنوا دوں گا 
 
 اگر کسی نے  مجھےحوصلہ نہیں بخشا
میں اپنے آپ کو خود بڑھ کے حوصلہ دوں گا۔۔
 
جو خود کو حسن کا پیکر سمجھتا رہتا ہے
میں اب کی بار اسے آئینہ دکھا دوں گا...
 
پلٹ کے آئے گا وہ میرے پاس  اے نوری
جو درمیاں سے فصیل انا گرا دوں  گا
 
محمد ابراہیم نوری
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 05 December 20 ، 19:12
محمد ابراہیم نوری نوری
Wednesday, 4 November 2020، 11:17 AM

نعت

طرحی مشاعرہ 
دوستو ہے یہ بھی اک  جشن ولادت کا پیام
دم بہ بدم پھلاو ہو سو صدق و رحمت کا پیام
 
شہر علم مصطفی سے لو امامت کا پیام
درسگاہ جعفری سےطلو امامت کا پیام
 
آمنہ کا لال عبد اللہ کا نور نظر
ساتھ لائے دہر میں امن و عبادت کا پیام
 
دیکھ "ان کنتم تحبون" کلام پاک میں
دے رہی تجھ کو محبت اور اطاعت کا پیام
 
جا رہا ہے خاندان مصطفی میدان میں
دے سکے تاکہ نصاری کو صداقت کا پیام
 
اے خمینی مکتب جعفر کے پروردہ فقیہ
تم نے دنیا کو دیا بے مثل وحدت کا پیام
 
ہم کسی خود ساختہ مکتب کے قائل ہی نہیں
جعفری مکتب سے لیتے ہیں شریعت کا پیام
 
 
دے رہے ہیں دم بہ اشعار مدح صادقین
قول جعفر کے مطابق مجھ کو جنت کا پیام
 
آج پھر اسکو غدیر خم میں دہرایا گیا
یاد ہے نا ذوالعشرہ والی دعوت  کا پیام
 
اس لئے  کون و مکاں میں ہو گیا ہر دلعزیز
دل کے کانوں سے سنا تھا حر نے عزت کا پیام
 
اترا گہوارے سے اور پھر جانب میداں چلا
اک مجاہد نے سنا جب رن سے نصرت کا پیام
 
منر نوک سناں سے دی صدا کہا شبیر نے
رک نہیں سکتا کبھی قرآن و عترت کا پیام
 
صاحب نہج بلاغہ،فاطمہ بنت علی
دے گئے ہیں سب خطیبوں کو خطابت کا پیام
 
عزم و ہمت دیکھیے تو مصطفی کی آل کا
زیر خنجر بھی دیا دیں کی حفاظت کا پیام
 
اسکو ابراہیم نوری سنی کہہ سکتا نہیں
بھولے جو پیارے نبی کی پیاری سنت کا پیام
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 November 20 ، 11:17
محمد ابراہیم نوری نوری
Wednesday, 23 September 2020، 12:28 PM

یعنی حسین ع

یعنی حسین
 
نور_ چشم_ مرتضی یعنی حسین
جان_ محبوب خدا یعنی حسین
 
زینت_ عرش_ علا یعنی حسین
خامس_ آل_ عبا یعنی حسین
 
ہر دکھے دل کی صدا یعنی حسین
درد و غم کی اک دوا یعنی حسین
 
ہاں شہید کربلا یعنی حسین
کشتہء تیغ جفا یعنی حسین
 
انبیاء کا آسرا یعنی حسین
دین کی وجہ بقا یعنی حسین
 
جسکو کہتے ہیں صراط مستقیم
وہ طریق_ کبریا یعنی حسین
 
فطرس بے پر  کو جب پر مل گیے
کہہ اٹھا دار شفا یعنی حسین
 
جس نے پسپا کوہ_باطل کر دیا
وہ الہی آئینہ یعنی حسین
 
ہے لب_ کربوبلا پر آج بھی
معنئ دین_ خدا یعنی حسین
 
ہاں ہوا کی سازشوں کے باوجود
ضو فشاں ہے جو دیا یعنی حسین
 
مرکز جہل و ضلالت ہے یزید
منبع_علم و ہدی یعنی حسین
 
پشت احمد سے سناں کی نوک تک
رفعتوں کا سلسلہ یعنی حسین 
 
کہہ رہی ہے یہ حدیث مصطفی
کشتئ رشد و ہدی یعنی حسین
 
حر سے لے کر اصغر بے شیر تک
مظہر صبر و رضا یعنی حسین
 
 
کلام محمد ابراہیم نوری 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 September 20 ، 12:28
محمد ابراہیم نوری نوری
Sunday, 20 September 2020، 07:35 PM

فارسی یعنی خمینی کی زباں

16 ستمبر،ایران کے دارالحکومت تہران میں بین الاقوامی روز شعر و ادب "ہمزبانان ہم دل" میں پیش کی گئی نظم
آپ با ذوق قارئین کی نذر
 
نظم "فارسی"
 
فارسی یعنی زبان دلنشین
فارسی یعنی بیان دلنشین
 
فارسی یعنی محبت کی زباں
فارسی یعنی اخوت کی زباں
 
فارسی یعنی قلم کی آبرو
فارسی یعنی عجم کی آبرو
 
فارسی یعنی گلستان سخن
فارسی یعنی دبستان سخن
 
فارسی یعنی ظہور بوستاں
فارسی یعنی شعور بوستاں
 
 
فارسی یعنی خزینہ علم کا
فارسی یعنی مدینہ علم کا
 
فارسی یعنی حیات شاعری
فارسی یعنی فرات شاعری
 
فارسی یعنی بڑی،شیریں زباں
فارسی یعنی غنی شیریں زبان
 
فارسی یعنی زبان انقلاب
فارسی یعنی بیان انقلاب
 
فارسی یعنی شعار محتشم
فارسی یعنی قرار محتشم
 
فارسی یعنی پیام گنجوی
فارسی یعنی کلام گنجوی
 
فارسی یعنی بیان شہریار
فارسی یعنی زبان شہریار
 
فارسی یعنی غرور شہریار
فارسی یعنی سرور شہریار
 
فارسی یعنی ہمائے شہریار
فارسی یعنی نوائے شہریار
 
فارسی یعنی انا پروین کی
فارسی یعنی صدا پروین کی
 
فارسی یعنی ہنر فردوس کا
فارسی یعنی اثر فردوس کا
 
فارسی یعنی کمال مولوی
فارسی یعنی خیال مولوی
 
فارسی یعنی سخن اقبال کا
فارسی یعنی چلن اقبال کا
 
فارسی یعنی خمینی کی زباں
فارسی یعنی کلینی کی زبان
 
 
محمد ابراہیم نوری
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 September 20 ، 19:35
محمد ابراہیم نوری نوری