Tuesday, 5 January 2021، 09:36 PM
شہید زندہ
بمناسبت، برسئ شہید قاسم سلیمانی
وقف اسلام رہی دہر میں ہستی تیری
سو بنی مژدہ شہادت کا اجل بھی تیری
اک برس بیت گیا بچھڑے ہوئے تجھ سے ہمیں
سو منانے کے لئے آئے ہیں برسی تیری
یہ زمانہ تجھے کہتا ہے دلوں کا سردار
دل کی دنیا میں جداگانہ تھی شاہی تیری
ترے چہرے کے خد و خال سے ظاہر ہے یہی
زندگی رنگ_ الہی میں ڈھلی تھی تیری
حرم حضرت زینب کی حفاظت کے لئے
روز و شب جاگتی تھی روح عقابی تیری
قہر رب بن کے گری برق تپاں بن کےگری
بر سر _دشمن دیں، فکر الہی تیری
راز یہ لہجہء زینب نے عیاں کر ڈالا
عکس ہے تیری شجاعت کا یہ بیٹی تیری
مثل عباس ترے ہاتھ قلم تھے لیکن
تری انگشت میں باقی تھی انگوٹھی تیری
تجھ سے تو مالک اشتر کی مہک آتی تھی
سو لب_ نوری پہ توصیف ہے جاری تیری
۔۔
محمد ابراہیم نوری
21/01/05