Tuesday, 7 July 2020، 08:48 PM
حمدخدا
لا الہ الا اللہ
ہے لب پہ صبح و مسا.. لا الہ الا اللہ
ہے بہترین دعا..... لا الہ الا اللہ ......
اساس دین خدا لا الہ الا اللہ .........
ضمیر و دل کی صدا... لا الہ الا اللہ ..
قسم خدا کی ہر اک دور بت پرستی میں...
بنا ہے راہنما .... لا الہ الا اللہ .........
وہ دو جھان میں فوز و فلاح پائے گا
کہ جس نے دل سے کہا... لا الہ الا اللہ ..
فنا پذیر ہے ہر شے جھان ہستی کی....
جسے ہے صرف بقا... لا الہ الا اللہ .......
کوئی بلال سے پوچھے احد احد کا مزہ
نشان عبد خدا ... لا الہ الا اللہ ...........
کتاب کربوبلا کے ہر ایک صفحے پر
لہو سے شہ نے لکھا.. لا الہ الا اللہ. ..
جسے بجھانے کی کوشش کی لاکھ باطل نے
نہ بجھ سکا جو دیا... لا الہ الا اللہ
یہی ہے خواہش نوری کہ جب قضا آئے
کہ ہو زباں سے ادا.. لا الہ الا اللہ ....
شاعر:محمد ابراہیم نوری
20/07/07