Thursday, 18 June 2020، 02:30 PM
رسول اٹھتے ہیں تعظیم فاطمہ کے کئے
[17/02, 10:46 p.m.] محمدابراہیم نوری: "رسول اٹھتے ہیں تعظیمِ فاطمہ کے لئے"
مدحتِ زہرا
قلم بدست ہوں زہرا تری ثنا کے لئے
یہ مرحلہ ہے کھٹن فکرِ نا رسا کے لئے
بلال جیسا مٶذَّن کہاں سے لے آؤں
اَذانِ منقبتِ بنتِ مصطفی کے لئے
عدو کے رخ پہ طمانچہ ہے سورہء کوثر
ہے مژدہ نسلِ محمّد کی یہ بقا کے لئے
درِ بتول پہ آتے ہی مل گیا سب کچھ
یہ لب ہلے بھی نہ تھے عرضِ مدعا کے لئے
ہے یہ دعا کی گھڑی سو دعا کرو دل سے
ظہورِ یوسفِ کنعانِ فاطمہ کے لئے
رضائے فاطمہ زہرا بہت ضروری ہے
فدک کے غاصبو خوشنودئ خدا کے لیے
حدیثِ قدسٸ لولاک کی صدا آئی
بنائی حق نے یہ دنیا ہی سیَّدہ کے لئے
کرو تلاوتِ قرآن مدحتِ زہرا۔۔۔۔۔۔
ہے ایک نسخہ یہ ایمان کی جِلا کے لئے
بتانے کے لئے بیٹی کی منزلت کیا ہے
رسول اٹھتے ہیں تعظیمِ فاطمہ کے لئے
اسی گھڑی ہی یہ دنیا تباہ ہو جاتی
بتول ہاتھ اٹھاتی جو بد دعا کے لئے
تمہاری خاکِ کفِ پا ہے سرمہء چشماں
جنابِ مریم و سارا اور حاجرہ کے لئے
جواب دے دیا زہرہ نے خواستگاروں کو
فقط علی ہی مناسب ہے عالیہ کے لئے
دیا ہے خون بھی زہرا نے اور روٹی بھی
بقائے دیں کے لئے اور بے نوا کے لئے
تمہاری راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھا ہوں
کہ آ اے یوسفِ زہرا تو اب خدا کے لئے
اے نوری لہجہٕ قرآن میں کلام کیا
وہ جس نے بوسے درِ پاکِ راضِیَہ کے لئے
محمد ابراہیم نوری پاکستان
[18/02, 1:21 p.m.] محمدابراہیم نوری: طرحی مصرع:
ادب سے انبیاء لیتے ہیں نام زہرا کا
کلام: محمد ابراہیم نوری
20/06/18