Thursday, 28 October 2021، 04:08 PM
جانتے ہیں
نعت حبیب کبریا ص
نبی کو مظہر اوصاف داور جانتے ہیں
ہم ان کے نقش پا کو اپنا رہبر جاتے ہیں
محمد کس سے راضی اور کس کس سے خفا تھے
یہ اہل بیت احمد سب سے بہتر جانتے ہیں
بقول مصطفی لازم ہیں جب قرآن و عترت
فقط قرآں کو کافی آپ کیونکر جانتے ہیں
غلامئ شہہ بطحا میں کیا کیا رفعتیں ہیں
جناب بوزر و سلمان و قنبر جانتے ہیں
پئے حاجت روائی ہم غلامان_ محمد
ہیں جسے چودہ دروازے وہی گھر جانتے ہیں
ہمیں خود ساختہ مکتب کی حاجت ہی بھلا کیا
خدا کا شکر، شہر _علم کا در جانتے ہیں
جو معراج محمد کو نگاہ شک سے دیکھے
حدود دین سے ہم اسکو باہر جانتے ہیں
رہے محروم جو چشم بصرت سے جہاں میں
وہ اندھے آپ کو اپنے برابر جانتے ہیں
لہو سے خنجر و تیغ و تبر سے جیتنے کا
جداگانہ ہنر سبط پیمبر جانتے ہیں
وہ اک ذرہ ہے خاک پائے احمد کا اے نوری
جہاں والے جسے خورشید خاور جانتے ہیں۔۔
21/10/28