Tuesday, 7 July 2020، 08:50 PM
نعت رسول ص
مجھ پر ہوئی ہے چشم عنایت رسول کی..
جاری ہے میرے لب پہ جو مدحت رسول کی..
پیتے ہیں جو شراب مودت رسول کی..
کرتے ہیں گام گام اطاعت رسول کی..
اخلاق کاملہ کے تکامل کے واسطے
من جانب خدا ہوئی بعثت رسول کی
غیروں کو سیف خلق سے اپنا بنا دیا...
اس فن میں منفرد ہے مہارت رسول کی. .
جب تک پئے نہ دل سے کوئی جام معرفت. .
بے فائدہ ہے ظاہری قربت رسول کی. .
زیبا ہے اسکو عشق محمد کا ادعا
ہے جس کے دل الفت عترت رسول کی..
اسکو غریب و مفلس و نادار کیوں کہوں..
جسکو ملی متاع محبت رسول کی..
یہ بھی پیام "کونوا مع الصادقین ہے"
صادق زباں سے کیجئے مدحت رسول کی. .
دنیا میں آج شکل ولئ فقیہ میں
قائم ہے دیکھو اب بھی حکومت رسول کی..
بنت رسول آپ ہیں اے قم کی فاطمہ
دلوائیے گا ہم کو شفاعت رسول کی
خطبہ غدیر خم کا ذرا پڑھ کے دیکھئے
حاصل کسے ہوئی تھی نیابت رسول کی.
بہر دفاع روضہء زینب وہ ہی گئے
جنکو بہت عزیز تھی عزت رسول کی
تو نے تو مفتی اسکو بھی کافر بنا دیا
کی ہر قدم پہ جس نےحمایت رسول کی
نوری بھی ہے غلام در آل مصطفی
امید ہے ملے گی شفاعت رسول کی